اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور جاوید اقبال چار سال تک الزام تراشی کرتے رہے، عوامی مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چوتھا سال ہے نیب میں میرا کیس چل رہا ہے، جو لوگ ان عدالتوں میں چار سال سے ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے، جہاں نا انصافی بڑھ جائے وہاں ملک نہیں چل سکتا۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمت کو ڈی ریگولیٹ کردیں تاکہ مارکیٹ کے حساب سے قیمت کا تعین ہو، پیٹرولیم لیوی 50 روپے ہونی چاہیے جو ابھی 35 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا ذمہ دار مفتاح اسماعیل نہیں اور نہ ہی میں مفتاح کے عمل کا ذمہ دار ہوں۔
Short Link
Copied