احسن اقبال

عمران نیازی اناڑی اور نالائق مافیا کے کپتان ہیں، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اناڑی اور نالائق مافیا کے کپتان ہیں، یہ حکومت پاکستان کیلئے خطرہ جان بن چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ جیت نے ثابت کردیا کہ 19فروری کو نیازی حکومت نے چوری کی تھی، ڈسکہ انتخابی نتیجے نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ ووٹ چور ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔ دوسری جانب ڈسکہ الیکشن سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو جس نے پریذائیڈنگ افسران کو اغواء کیا، اس نے آئین پر حملہ کیا تھا، الیکشن کمیشن کو آزاد اور منصفانہ الیکشن پر مبارکباد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے احسن اقبال کا  مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے، ان کا ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں، جہانگیر ترین کا طوفان شاید پنجاب میں تبدیلی کی حد تک ہی ہوگا۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے