عمران سرکار چند دنوں کی مہمان ہے، منظور وسان کی پیشگوئی

منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا پیشگوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان سے اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ عمران سرکار مزید صرف چند دنوں کی مہمان ہے، اگلے تین مہینے بہت اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں ہیں، کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں سے مشاورت کی جاتی ہے، کوئی صوبہ نہیں چاہے گا کہ صدارتی نظام آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے جانے کے بعد شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری پارٹی سے الگ ہوجائیں گے، ہوسکتا ہے کہ پی پی پی میں آجائیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان پر مجھے یقین ہوگیا ہے کہ تین ماہ بہت ہی اہم ہیں اس میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ مارچ سے پہلے کوئی بات بن جائے، کوئی نہ کوئی کھچڑی پک رہی ہے، پر وہ کھچڑی کون کھائے گا یہ وقت بتائے گا، عام انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف ملک واپس آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے