اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہر دن نیا جھوٹ بولتے ہیں، ساری پی ٹی آئی جھوٹوں کی انجمن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ہر دن نیا جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ عمران خان کی صورت گوئبلز کا دوسرا جنم ہے ، ہٹلر کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ متواتر جھوٹ بولو کہ سچ دکھائی دے۔
واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس قدر لوٹ مار کی وہ صوبہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، خیبر پختونخوا کے عوام کا پیسہ آج بھی بنی گالا محل منتقل ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ فیص کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ ساری پی ٹی آئی جھوٹوں کی انجمن ہے۔
Short Link
Copied