لاہور (پاک صحافت) لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر سے 3 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ سے 3 کلاشنکوفیں برآمد کرنے کا دعوی کر دیا ہے۔ لاہور پولیس نے زمان پارک سے رائفلز برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ طور پر یہ اسلحہ سرکاری ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دریں اثنا زمان پارک میں پولیس آپریشن کے بعد کارکنان سے غلیلیں، کینچے اور پتھر برآمد کئے گئے تھے۔ پولیس نے عمران خان کے گھر کی چھت سے گولیاں برسانے کا دعوی بھی کیا تھا۔