عمران خان کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے، مزید برداشت نہیں کریں گے۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق وزیراعظم عمران خان کا اپنے ساتھیوں سمیت گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی کے قتل کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔ ساڑھے تین سال سے پیشی کا تماشہ چل رہا ہے، اس تماشے کو شروع کرنے والا عمران خان ہے، اپنے دفتر میں بیٹھ کر کیس بنانے میں وقت لگاتے رہے، شہباز شریف کے خلاف ایک پوری مہم چلائی گئی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام سے دشمنی کی، کرائے کے ترجمان پی آئی ڈی ترجمان میں بیٹھتے ہیں، آپ ایک بھتہ خور وزیراعظم ہیں، آپ کو گھر جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ان کے ذاتی ملازم نہ بنیں، شہزاد اکبر کا معاملہ سب کے سامنے ہے، پچھلے ادوار میں لوگوں کا آٹا چینی چوری نہیں کیا،، نیب ذاتی ملازمت بند کرے۔ آپ ایک بھتہ خور اور غنڈہ گرد وزیراعظم ہیں، ان نالائقوں کا اب جانے کا وقت آگیا ہے، ان کو جیلوں میں بھی بھیجیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے