راولپنڈی (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان قومی احتساب بیورو (نیب ) کے سامنے پیش ہو گئے۔ خیال رہے کہ اعظم خان نے نیب میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اعظم خان کو تحقیقات کے لیے آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ رہے کہ برطانوی کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے معاملے پر نیب راولپنڈی نے سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے اعظم خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں راولپنڈی دفتر میں بلایا تھا۔ نیب کے نوٹس میں اعظم خان کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ بطور گواہ نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔
Short Link
Copied