لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری زمان پارک لاہور میں موصول ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری ان کے وکیل نے موصول کیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری زمان پارک لاہور میں موجود ان کے وکیل کی جانب سے موصول کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں جاری ہوئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ان کی رہائش گاہ موصول کراد دیے گئے۔