کوئٹہ (پاک صحافت) عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔
Short Link
Copied