لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان سے نہ قوم محفوظ ہے اور نہ ہی ریاست محفوظ ہے، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ تو دیکھو، زہریلی زبان قومی اداروں، سیاسی مخالفین پر زہر برسا رہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی مکاو مارچ دراصل حکومت بھگاو مارچ ہے۔ عمران خان آپ کے شر سے نہ قوم محفوظ ہے اور نہ ریاست، آپ نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بُرے کو بُرے کے گھر تک پہنچائیں گے، انشااللّٰہ۔