عمران خان کے سبز باغ اور وعدے مایوسی کے کالے بادلوں میں بدل گئے۔ سراج الحق

سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کئے گئے جھوٹے وعدے اور عوام کو دکھائے گئے سبز باغ اب مایوسی کے کالے بادلوں میں بدل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ذہنی امراض کی وجہ پی ٹی آئی کی طرف سے دیا جانے والا صدی کا سب سے بڑا دھوکا ہے۔ پی ٹی آئی کے 1200 دن ناکامی اور بدحالی کا سفر ہیں۔ وعدے عروج کے کیے جاتے تھے پستی کی انتہا ہو گئی، عملی طور پر عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ استعمار کے وفاداروں نے ملکی وقار اور خودمختاری داؤ پر لگا دی ہے۔ بچہ بچہ مقروض، غربت، مہنگائی، بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ادارے تباہ، معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔ 22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے