کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دماغ میں منفی باتوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام خان ہیں، ان کے حواری بھی ایسی ہی باتیں کرتے ہیں۔ فواد چوہدری صاحب کے الزام کے بعد کچھ ایم پی ایز کی کال آرہی ہیں کہ ملاقات کریں۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز عدالت چلے گئے ہیں کہ ہم نے استعفیٰ ہی نہیں دیا، سوال تو یہ ہے کہ جس وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہ ہو وہ کیوں اور کیسے اسمبلی توڑیں گے؟۔
Short Link
Copied