عمران خان

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی ویڈیو، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ گزشتہ دنوں عمران خان کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مئی کو عمران خان کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر پروپیگنڈا ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، ان کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے 4 لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹرگوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ایف آئی اے ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا ویڈیو ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے کی گئی؟۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے