عمران خان کے اقتدار اور دولت کی ہوس کی کوئی حد نہیں۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اقتدار اور دولت کی ہوس کی کوئی حد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران پاکستان پر اچانک نازل نہیں ہوا، باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایا گیا، معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کر دیا گیا، 8 ماہ سے اس تگ و دو میں ہیں کہ معیشت کو سنبھالا دیا جائے، مہنگائی سے جان چھڑا کر نواز شریف والے سفر کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بدنام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا، مسلم لیگ ن کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے، شہبازشریف سے برطانوی اخبار نے معافی مانگی، برطانیہ کے عدالتی نظام سے شہبازشریف کو انصاف ملا، انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے