عمران خان کی ہر بات میں منافقت، جھوٹ او ڈرامے بازی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات میں منافقت، جھوٹ، ڈرامے بازی، تماشہ کرنے کی عادت ہے، انہوں نے کل سیمینار میں کہا کہ انہیں ایجنسیاں بریفنگ دیتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو چور اور اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے رہے، عمران خان نے 22 سال تک اسلامی ٹچ کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟ عمران خان نے کہا کہ انہیں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے بارے میں ایجنسیوں سے رپورٹیں ملتی تھیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کیا وہ رپورٹیں عمران خان خود منگواتے تھے، آپ کو کون سی ایجنسیاں رپورٹیں دیتی تھیں، ان کا نام بتائیں؟ عمران خان صاحب ! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہالیکشن کمیشن ان سے سوال کرے تو وہ کہتے ہیں میں جواب نہیں دوں گا، نیشنل کرائم ایجنسی آپ کے الزامات پر ثبوت مانگے تو آپ کہتے ہیں کہ میں شہباز شریف کے خلاف ثبوت نہیں دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے