کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر شاہ محمود قریشی ملتان میں ضرور مٹھائی بانٹ رہے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پر پٹرول بموں کے حملے کئے گئے۔ نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو بھی گرفتار ہوئیں لیکن کسی نے بھی پولیس پر پٹرول بموں سے حملے نہیں کئے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کیپیٹل کیس میں لوگوں کو 25 سال کی سزا ہوئی، عمران خان کے گھر سے پولیس پر بم پھینکے گئے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کیوں خاموش تھا، یہ تمام سہولتیں اس لاڈلے کے لیے تھیں۔
Short Link
Copied