عمران خان کی کوشش ہے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے،  رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو کر ڈیفالٹ کر جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر راناثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔  اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ نے کہا ہے کہ الیکشن کا وقت آئینِ پاکستان میں مقرر ہے، آئین کے مطابق الیکشن کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں امریکی ڈالر کو آزاد کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے