عمران خان کی کرپٹ حکومت کے خاتمے کیلئے عوام اپنا تاریخی کردار ادا کریں گے۔ متحدہ اپوزیشن

اپوزیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کرپٹ حکومت کے خاتمے کے لئے عوام اپنا تاریخی کردار ادا کریں گے، حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 26 مارچ کو سرگودھا ڈویژن سے ہزاروں کارکنان اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے جن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات و حکمت عملی کے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ اور اسلام آباد جلسے کی تیاری کے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے