لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ اور نااہل عمران خان کی ریکارڈ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی گواہی اس وقت پاکستان کا بچہ بچہ دینے کو تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں اور عمران صاحب کی چوری، کرپشن، غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ کی گواہی اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ دے رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ آج قانون، عوام اور ضمیر کی عدالت میں شہباز شریف سرخرو اور عمران صاحب مجرم بن کر کھڑے ہیں۔ نیب نے گواہی دی کہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا شہبازشریف ان کمپنیوں کے اسپانسر نہیں رہے، ریکارڈ کے مطابق تمام کمپنیاں قانون کے مطابق تھیں۔ انہوں نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔