کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پارٹی نے کراچی میں شغل میلہ لگانا ہے تو لگائے، عوام کی تفریح ہو جاتی ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال پیپلزپارٹی کو پہلے سے زیادہ کامیابی ملے گی، این ائی سی ایچ 2011 میں وفاق کے پاس ہوتا تھا، جب ہمیں ملا تو اس کی کارکردگی کیا تھی مگر آج دیکھ لیں، عوام خدمت پر منتخب کرتے ہیں ناچ گانے پر نہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آزادی حاصل کرنے کے بیانئے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں کہ ہم آزاد نہیں، ہم آزاد ہیں ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی، ہم آزاد ہیں، تم کیوں ہمیں غلام بنا رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باتوں پر ہنسا ہی جا سکتا ہے، کراچی آئیں، جلسہ کریں لوگوں کی مفت انٹرٹینمنٹ ہوجاتی ہے۔