کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان اردو ٹھیک سے بول نہیں پاتے جبکہ جغرافیہ بھی ان کی صفر ہے اور ان کا دماغ بھی بالکل اسی طرح ہی خراب ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا، یہاں تو عجیب بات ہے کہ اگر میں اکثریت کھودوں گا تو نہیں مانوں گا، پی ٹی آئی کی اصل 172 سیٹیں نہیں تھیں، اتحادیوں پر یہ حکومت کھڑی تھی۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت تو پی ٹی آئی کی تھی، پوری ایک لابی ہے جس نے اس کو لانچ کیا، لندن میں ان کے سالے ہیں اس کی الیکشن کمپئین چلائی، اس کے مقابلے میں پاکستانی تھا، اس کے خلاف کمپئین چلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سسرال انتہا پسند یہودی ہے، عمران خان اپنا ذریعہ معاش بتا دیں۔ حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ صدر کس نے بننا ہے، ہم چاہتے ہیں آصف علی زرداری کو صدر ہونا چاہیے، ان کے دور میں تاریخی کام ہوئے۔