عمران خان کی نااہلی پر خواجہ سعد رفیق کا اظہار افسوس

خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل کرنے پر خواجہ سعد رفیق نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بُنے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفیشری عمران نیازی ہی تھے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے