کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مکافات عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب خود کہتے تھے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے، کوئی مبرا نہیں ہے، اگر میرے خلاف بھی کوئی فیصلہ آتا ہے تو تسلیم کروں گا، عمران خان نے جو کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں، عمران خان نے تحفے بیچ کر غیراخلاقی حرکت کی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب انتخابات لڑتے ہیں، سب ہی گوشوارے بھرتے ہیں، عمران خان صاحب نے تحائف کا گوشواروں میں ذکر نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل کردیا، آئینی و قانونی طور پر الیکشن کمیشن کی حد تک فیصلہ بالکل درست ہے، اب آگے عدالتیں ہیں۔
Short Link
Copied