عمران خان کی موجودگی خود پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے وزیر اعظم  عمران خان کو پاکستان کے خلاف بڑی ساز ش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی  اقتدار میں موجودگی خود پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا اقتدار میں رہنا بھی سازش ہو گی، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عوام سمجھدار ہے، عمران اب پبلک کی توہین کر رہے ہیں۔

واضح رہے  کہ  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کرینگے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  کہا ہے کہ عمران خان کا اقتدار میں رہنا بھی سازش ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے