شرجیل میمن

عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھا شخص ملک کے خلاف سازش کر رہاہے، کل اس شخص نے پوسٹ لگائی اور مجیب الرحمان کو ہیرو ثابت کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی ایک احسان فراموش شخص ہے، جب اقتدار میں تھا تو فوج کی تسبیح پڑھتا تھا، اقتدار سے ہٹتے ہی فوج کےخلاف باتیں کرنا شروع کردیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھے شخص کے انٹرویو ہورہے ہیں، آرٹیکل چھپ رہے ہیں، جیل میں بیٹھا شخص حکومت بنا رہا ہے، ٹکٹس دے رہا ہے، کل جیل میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی گئی۔ جیل سے بیٹھ کر گمراہ کن حقائق بیان کیے گئے، سانحہ ڈھاکا پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی کسی جماعت سے نہیں، ملک سے ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ ہم پر مسلط کیا گیا۔ سقوط ڈھاکا سے متعلق حقائق کو غلط طریقے سے بیان کیا گیا، بانی پی ٹی آئی احسان فراموش شخص ہیں، سقوط ڈھاکا کو غلط طریقے سے بیان کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے