اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ریاست کے خلاف ہے۔ عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے ہیں۔
حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی ریاستی ادارے اور ان کے سربراہ کےخلاف مبینہ طور پر مورچہ زن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تم کسی کیلئے ریڈ لائن ہوسکتے ہو قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے۔ عمران خان کی زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونے والی ہے۔