عمران خان کی سازشی ذہنیت سے ملک کو خطرہ ہے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سازشی ذہنیت سے ملک کو خطرہ ہے، پیپلز پارٹی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

تفصیلات کے  مطابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے دہشت گردوں سے مدد مانگی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے دہشت گردوں کے حق میں بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے