عمران خان کی سازشوں سے باخبر ہوتے ہی ان سے راہیں جدا کرلیں۔ پرویز خٹک

پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سازشوں سے باخبر ہوتے ہی ان سے راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے اصل مقاصد سے باخبر ہوچکے ہیں، صوبے سے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا مشن 8 فروری کو اختتام پر پہنچ جائے گا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مقبولیت سے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، عوام پگڑی کے نشان پر مہر لگانے کے لیے 8 فروری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کا مستقبل ویران ہوچکا ہے، تحریک انصاف کی بچی کھچی سیاست 8 فروری کو ختم ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے