گوجرانوالہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے، ہم عمران خان کو خدا حافظ کہنے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بڑے باؤلر بنے پھرتے تھے، نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر ان کی دو درجن وکٹیں اڑا دی ہیں۔ نواز شریف جلد عوام کے سامنے ہوں گے اور مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر ایسی مار ماری کہ عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔ عمران خان کی حکومت جا چکی ہے، ہم اسے خدا حافظ کہنے کیلئے اسلام آباد جا رہے ہیں، اب عمران خان کو بنی گالہ نہیں پھینکیں گے، اسے پاکستان سے باہر پھینک دیں گے۔
Short Link
Copied