عمران خان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری ہے، وفاقی وزیر

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ  امریکی لابنگ فرم سے معاہدے کے بعد عمران مسلسل اپنے بیانیے سے یوٹرن لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اچانک انہیں خیال آیا کہ ان کی حکومت گرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی، یہ جانتے تھے عدم اعتماد میں کوئی سازش نہیں تھی، وہ آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔نفرت انگیز سیاست سے ملک اور اداروں کو پہنچنے والے نقصان کا یوٹرن سے ازالہ ہوجائے گا؟ موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے