عمران خان کی تقریروں نے کشمیر فروشی کی تصدیق کردی، فضل الرحمان

فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر و جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل  الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریروں نے کشمیر فروشی کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں پر مہر ثبت کردی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کی ہے جس سے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں کی تصدیق ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کی بات اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں اور ریاست پاکستان کے مؤقف سے کھلا انحراف ہے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، جبکہ  پولنگ 25 جولائی بروز اتوار کو ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے