عمران خان کیلئے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔ منظور وسان کی پیشگوئی

منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے، عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے بلکہ مزید دشواریاں پیدا ہوں گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظو روسان نے اسمبلیوں کے تحلیل ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی اور نہ ہی عمران خان کی خواہش پر تاریخ ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے