اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی نااہلی اور اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنے کے خلاف اب پی ٹی آئی کے بانی رکن بھی عمران خان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس قانون کی خلاف ورزی اور سنگین جرم ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے عمران خان کی حیثیت ایک ملزم کی ہے۔ حکومت اس طرح ادارے پر دباو ڈالنا چاہتی ہے تاکہ عمران خان کے خلاف فیصلہ نہ آئے۔ وزیراعظم نے آئین کی حفاظت اور آئینی اداروں کو مضبوط کرنے کا حلف لیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف بیان آئین کی خلاف ورزی ہے جس کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے تمام اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ ملک کسی کی ذاتی ملکیت نہیں کہ وہ جو چاہے کرے۔ عمران خان بادشاہ بننے کے خوابوں سے باہر آئیں۔