عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے