عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، انہوں نے کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتےہیں کہ کوئی ان سے پوچھ نہیں سکتا۔

مریم اورنگزیب نے مزیدکہا کہ ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرنا چاہے گی؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کیا اور جیلوں میں ڈالا، انہوں نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی رہنماﺅں کی آواز بند کرنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے