اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا پورا موقف رکھ دیا ہے، جلاؤ گھیراؤ اور دباؤ ڈال کر عدالتوں سے ریلیف لینا برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ مانگا جائے گا۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ کتنے دن کا ریمانڈ دیتی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے دوران وکلاء کے زخمی ہونے کا افسوس ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ سے بات کروں گا۔
Short Link
Copied