عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے بلکہ جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسمبلی اجلاس میں عمران خان نے جعلی بجٹ پکڑے جانے کے خوف سے شہباز شریف کو تقریر کرنے سے روکا ہے۔ اس طرح عمران خان اپنی جھوٹی تقریر کا این آر او لینا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ معاشی تباہی، 16 فیصد تاریخی مہنگائی، دو کروڑ لوگ غریب، 1400 ارب کا تاریخی قرضہ سب بجٹ سے غائب پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا۔ فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے