فیصل آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کو گندے کام نہیں کرنے چاہیے تھے، اگر ویڈیوز آئیں گی تو ان کا فارنزک ہوگا۔ عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ دو، آپ ہمارے گھر ایلچی کیوں بھیجتے ہو؟ کہ تمہیں این آر او دیں۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان رو رہے ہیں کہ ان کی گندی ویڈیوز آرہی ہیں، عمران خان گندے کام کرکے ان کو چھپانے کے لیے جھوٹ بھی بولتے ہیں۔ کیا توشہ خان کیس کا فیصلہ قیامت کو آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ڈار آیا ہے ڈالر اپنی اوقات میں آگیا ہے، جب نواز شریف آئے گا تو عمران خان بھی اپنی اوقات میں آجائے گا۔
Short Link
Copied