لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو وائٹ پیپر جاری کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے ذرا بھی شرم نہیں آئی؟
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے وائٹ پیپر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی وائٹ پیپر آپ کے کالے کرتوتوں کو سفید نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچایا وہ معیشت پر وائٹ پیپر جاری کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ آپ نے جو تاریخی مہنگائی کی وہ کس وائٹ پیپر میں درج کریں گے؟ سی پیک کے سارے منصوبے بند کردیے وہ کس وائٹ پیپر میں درج کیے؟
Short Link
Copied