اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قوم اور اداروں کیساتھ کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص بیٹی اور بہن کا احترام نہ کرسکے، جو ماں کے نام پر بنے اسپتال کے چندے اور زکوٰۃ کے پیسے کھا جائے، آج وہ کہتا ہے کہ غیر ملکی سازش کو بھول جاو، ایوان نوٹس لے، عمران خان کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی لوگوں سے پیسے پکڑ رہے ہیں، وہ فنانسرز کے نام بھی بتاسکتے ہیں، موجودہ حکومت ان کھنڈرات پر ریاست کی نئی عمارت بنانے کی کوشش کر رہی ہے جو عمران ساڑھے تین سالہ حکومت کے بعد چھوڑ گئے ہیں۔