کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کو شکست دینے والے دونوں پی پی امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور ملتان میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فتح کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی!۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ 2018 میں چوری کی گئی نشستوں پر عمران خان کو شکست دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کو شکست دینے پر بھائی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارک باد دیتا ہوں۔
Short Link
Copied