فیصل کریم کنڈی

عمران خان کو سندھ کے عوام نے دھول چٹوادی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام نے عمران خان کو دھول چٹوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیان پر ردعمل میں پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے مالم جبہ اور بی آر ٹی کرپشن کیسز پر حکم امتناع لے رکھا ہے۔ عمران خان نے اپنے ذاتی اسپتال کی خاطر کوئی بڑا اسپتال نہیں بننے دیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام نے عمران خان کو بلدیاتی انتخابات میں دھول چٹوائی ہے۔ اب عمران خان کبھی بھی سندھ کا دورہ کرنے جیسے بیانات نہیں دے گا۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا ملک بھر سے صفایا کرکے دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے