لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رش میں پھنسا کر لانگ مارچ کا مجمع بڑا دکھائیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی عمران خان کے لانگ مارچ میں بڑا مجمع دکھانے کے لیے کی جانے والی پلاننگ کی گفتگو سامنے آگئی ہے۔ راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں نائب صدر عامر کیانی نے کہا کہ عمران کا قافلہ گوجر خان پہنچے گا تو قافلے کو رش میں پھنسا کر رکھیں گے تاکہ بڑا مجمع نظر آئے، عمران خان کو رش میں پھنسا کر خطاب کرائیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کا آزادی مارچ کئی روز قبل لاہور سے شروع ہوا ہے جبکہ مارچ میں شریک افراد کی تعداد توقع سے بہت زیادہ کم ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی قیادت پریشان ہے۔ جس کی وجہ سے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی ختم کردیا جائے گا۔