عمران خان کو آئینی و قانونی طریقے سے روکیں گے۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والوں کیلئے توشہ خانہ کیس کھلی مثال ہے۔ عمران خان کو اداروں کے خلاف جنگ لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے، ارشد شریف کا معاملہ اعلی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کیس میں کینیا پولیس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے