عمران خان کو اب اپنے مطلب کی جے آئی ٹی نہیں ملے گی۔ مریم نواز

مریم نواز

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اب اپنے مطلب کی جے آئی ٹی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کو تکلیف اس بات کی ہے کہ اُنہیں اب اپنے مطلب کی جے آئی ٹی نہیں ملے گی۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کی ریکارڈنگ کو یہ کہہ کر جائز قرار دیا کہ یہی تو ایجنسیوں کا کام ہے، ماضی میں اگر مخالفین کی جاسوسی حلال تھی تو آج اُن کی اپنی جاسوسی حرام کیسے ہوگئی؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے