اسلام آباد (پاک صحافت) بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیش ہونے حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی۔ جہاں عمران خان کو آج ہی عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ کی جج نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ جج رخشندہ شاہین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
Short Link
Copied