عمران خان کرپشن، غداری کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ نہیں سکتے۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کرپشن اور غداری کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ نہیں سکتے، ان کا ہر حال میں احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، نالائقی اور نااہلی کی علامت عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، وہ تاریخ کا سیاہ باب بن چکے ہیں۔ اب وہ کسی طرح عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن، غداری کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ نہیں سکتے، عوام توشہ خان کی تباہیوں اور فتنوں کے خلاف اعلان جنگ کرچکے ہیں، عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ ن کی کامیابی اس حقیقت کو مزید پختہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے