اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی انا کی تسکین اور ایک بار پھرکرسی کی خاطر اپنی جماعت کے کارکنان کو قانون توڑنے پر اکسا رہا ہے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے بچوں کو میسر ماحول خراب کرنے پر تلا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھرکرسی کی خاطر اپنی جماعت کے کارکنان کو قانون توڑنے پر اکسا رہا ہے۔ اس شخص کی اپنی اولاد پرسکون ماحول میں عیش سے مغربی ملک میں مقیم ہے۔ عمران خان ہمارے بچوں کو میسر ماحول خراب کرنے پر تلا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران احمد نیازی ایک گھمنڈی اور زدی شخص ہے۔ اپنے بچوں کو پرسکون ماحول میں بٹھا کر قوم کے بچوں کو شدت پسند بنا رہا ہے۔