عمران خان کا چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے، مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  کہ عمران خان روئے نہ تو کیا کرے، میڈیا پرعمران خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے مزید کہا  کہ مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر انہیں دھول چاٹنا پڑ رہی ہے، سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے، عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل ختم  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے