عمران خان کا پاکستان کے بارے میں موقف مشروط ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پاکستان اور اداروں کے متعلق موقف ان کی حمایت سے مشروط ہے، جو ان کی حمایت کرے گا وہ اچھا اور جو مخالفت کرے گا وہ برا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ چوری بے نقاب کی تو اس کی دیانت داری پر حملہ کر دیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ فوج غیر جانبدار رہی تو وہ اسے کیچڑ میں گھسیٹیں گے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اس لعنت سے ہمیں نمٹنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے